بلاول بھٹو زرداری نے منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کاافتتاح کردیا

افتتاحی یقریب بدنظمی کاشکار،بلاول سے ملنے کی کوشش میں جیالے آپس میں لڑ پڑے، جے آئی ٹی رپورٹ میں ثابت ہوگیا،آپ نے کرپشن کی ،امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی،عوام 2018ء میں پیپلزپارٹی کوکامیاب کروایں گے۔چیئرمین پی پی پی کاتقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 15:05

بلاول بھٹو زرداری نے منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کاافتتاح ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ثابت ہوگیا،آپ نے کرپشن کی ،امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی،عوام 2018ء میں پیپلزپارٹی کوکامیاب کروایں گے۔انہوں نے آج یہاں منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل پاناما کاشور چل رہاہے۔

بلاول نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ثابت ہوگیاکہ انہوں نے کرپشن کی ہے۔تاہم ابھی سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار ہے۔امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام 2018ء میں پیپلزپارٹی کوکامیاب کروایں گے۔بلاول بھٹو نے نعرہ لگوایاکہ نوشتہ دیوار ہے کہ’ مک گیاتیراشونواز،گونوازگونواز‘ اس سے قبل شہرقائد میں منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کی افتتاحی تقریب اس وقت بدنظمی کاشکار ہوگئی،جب افتتاحی تقریب کے موقع پرجیالوں نے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پرکارکنوں اور سکیورٹی عملے میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔معاملہ رفع دفع کروانے کے تناظر میں کارکن بھی آپس میں لڑ پڑے۔جس سے کارکنوں کو معمولی بھی زخم آئے۔مزید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کاافتتاح کردیاہے۔جس کے باعث لوگ میٹروپول سے ایئرپورٹ تک بلارکاوٹ سفر کرینگے۔