ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق کی ہدایت پر ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:18

ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق کی ہدایت پر ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق کی ہدایت پر ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جنرل رائو امتیاز احمد کی زیر صدارت سروسز کلب شیخوپورہ کی کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پانچوں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی او انڈسٹریز،نمائندہ لائیو سٹاک ،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ،واٹر مینجمنٹ، واپڈااور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ زمینداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے زمینداروں کے سوالات کے جوابات دئیے گئے اور نہروں کی صفائی،بجلی کی کم وولٹیج،جانوروں کی بیماریوں ،ونڈا اور کھادوں کی فراہمی جیسے دیگر مسائل زیر بحث رہے۔ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)محمد ہاشم رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔جبکہ ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق نے ہدایت جاری کی ہیںکہ زراعت کے فروغ کے لئے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف حل کیا جائے بلکہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔