جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:15

جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے 60 روز جوڈیشل اکیڈمی میں پاناما کیس کے حوالے سے تحقیقات کیں اورلندن فلیٹس کے حوالے سے شریف خاندان اور انکے قریبی رفقا سے سوالات کئے تھے ۔پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 10 روز میں جوڈیشل اکیڈمی خالی کرنے کا کہا تھا ۔