اسمبلی تحلیل کر نے کا مطالبہ نہیں کرتے ،ْچاہتے ہیں نیا وزیر اعظم آئے ،ْحکومت مدت پوری کرے ،ْ خورشید شاہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:15

اسمبلی تحلیل کر نے کا مطالبہ نہیں کرتے ،ْچاہتے ہیں نیا وزیر اعظم آئے ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نواز شریف کو اب اپنے بارے میں فیصلہ کرلینا چاہیے ،ْچاہتے ہیں نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے ،ْ اگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا ،ْنواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ،ْ ہم جمہوریت کے استحکام کیلئے لڑتے رہے ،ْنوازشریف خود چلے جائیں تو کچھ عزت بچ جائیگی ،ْہمارا کام حکومت کو اچھی ایڈوائس دینا ہے ،ْ ہماری ایڈوائس سے حکومت بچ جائے تو ہمیں خوشی ہوگی۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے ،ْچاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں ،ْان کو احساس ہونا چاہیے کہ روز روز یہ لڑائیاں نہیں ہوسکتیں ،ْاتنا بڑا کھیل نہیں کھیلنا چاہیے کہ لوگوں کاعدالت پر سے اعتماد اٹھ جائے ،ْاگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ،ْہم جمہوریت کے استحکام کیلئے لڑتے رہے انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور ہم نے جیلیں کاٹیں تاہم نوازشریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ،ْوزیراعظم کو اب وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ کوئی چیز چھپی نہیں رہی، سب سامنے آگیا ہے ،ْنوازشریف عقل سے کام لیں اور نیا وزیراعظم لے آئیں ،ْاگر نوازشریف خود چلے جائیں تو ان کی کچھ عزت بچ جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا کام حکومت کو اچھی ایڈوائس دینا ہے اگر ہماری ایڈوائس سے حکومت بچ جائے تو ہمیں خوشی ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم اقامے پر مزدوری کررہا ہے، اب پاناما کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے، کیس کلیئر تھا جس میں ججوں نے ایسے ریمارکس دیئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جبکہ نواز شریف کے خلاف 2 جج پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیلنج سے کہتا ہوں کہ جس دن فیصلہ ہوا ایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی۔ انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی نے حکومت کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی جس کے بعد حکومت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، سپریم کورٹ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار سے میرا اختلاف ہے یہ سب جانتے ہیں لیکن ان کا مؤقف درست ہے ،ْنوازشریف نے جونیئر ٹیم سے مشاورت کی اور سینئر کو نظر انداز کیا، چوہدری نثار کو حکومت کو ایک دوسرے پر کوئی اعتماد نہیں رہا ،ْنوازشریف نے (ق) لیگ سے (ن) لیگ میں آنے والوں سے مشاورت کی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی نے انہیں اس مقام تک پہنچایاانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر ایک پتھر بھی مارا تو نیست و نابود ہوجائے گی۔