سکھر،سفید کار سیکیورٹی اہلکاروں کی 500 وردیاں پھینک کر فرار

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:15

سکھر،سفید کار سیکیورٹی اہلکاروں کی 500 وردیاں پھینک کر فرار
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) سکھرکے علاقے سینٹرل جیل کے قریب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی 500وردیاں ملیں ہیں جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔عینی شاہد کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے سفید رنگ کی گاڑی تنیا پل پر رکی اور سکھر سینٹرل جیل کے عقب میں20بوریاں پھینک کر فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے مال غنیمت سمجھ کر بوریاں کھولیں تو معلوم ہوا کہ ان میں ایف سی اور پولیس کی وردیاں، تصاویر، دستاویز اور گولیاں موجود ہیں۔تھانہ ببر لو کے اہلکاروں نے سامان کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم وردیاں اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی۔ پولیس اہلکار کے مطابق تمام سامان تھانے منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر اداروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :