کراچی میں دہشت گردی، انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

اس گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے،ذرائع

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:11

کراچی میں دہشت گردی، انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) شہر قائد میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں نئے گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حساس اداروں کے مطابق انصارالشریعہ نامی گروہ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ انصارالشریعہ نامی تنظیم اسامہ بن لادن اورایمن الزواہری سے متاثر ہے، اس گروہ نے پہلے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں بعد ازاں ان میں شدید اختلافات ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ماہ رمضان میں سائٹ ایریا میں افطار کے وقت ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں یہ ہی گروہ ملوث بتایا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کرنل(ر)طاہرناگی پر حملے میں بھی انصارالشریعہ ملوث ہے،اس کے علاوہ اس گروہ نے مستونگ میں فورسز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :