بھارت میں 4ماہ کے پاکستانی بچے کے دل کا کامیاب آپریشن ،سشما سوراج نے بچے کی عیادت کی

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:08

بھارت میں 4ماہ کے پاکستانی بچے کے دل کا کامیاب آپریشن ،سشما سوراج نے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے 4ماہ کے پاکستانی بچے کے دل کے آپریشن کے بعد اسکی عیادت اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے نوئیڈا کے ہسپتال میں 4ماہ کے پاکستانی بچے روہان کی دل کے کامیاب آپریشن کے بعد عیادت کی اور اسکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔چاہ ماہ کے بچے روہان کے دل کا کامیاب آپریشن اترپردیش کے جیپی ہسپتال میں کیا گیا۔روہان کے والد کنول صادق نے اپنے بچے کی کامیاب سرجری کے بعد حوصلہ افزائی پر بھارتی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :