جنوبی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کاحتمی مرحلہ منگل کو شروع ہو گا

آخری مرحلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی3500خاندان اپنے گھروں کو جائیں گے

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:08

جنوبی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کاحتمی مرحلہ منگل کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) جنوبی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کاحتمی مرحلہ منگل کو شروع ہو گا،آخری مرحلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی3500خاندان اپنے گھروں کو جائیں گے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے نمٹنے والے فاٹا کے ادارے کے ترجمان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ منگل کو شروع ہو گا جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جاری رہے گا آخری مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار پانچ سو خاندان اپنے گھروں کو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں واپس نہ جانے والوں کو ٹی ڈی پیز نہیں سمجھا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی امداد نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ باقی رہ جانے والے ٹی ڈی پیز اپنے اندراج کے لئے ٹانک میں پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :