ڈاکٹرز کا ظفر حجازی کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

طبیعت ناسازی کے باعث چیئرمین ایس ای سی پی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،وائس چانسلر پمز اسپتال

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:08

ڈاکٹرز کا ظفر حجازی کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پمز اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث چیئرمین ایس ای سی پی کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھا جائے گا، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پمز اسپتال نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طبیعت ناساز ہیں، ان کی دل کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، جس کے باعث انہیں سی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے اور اگلے چوبیس گھنٹے انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :