ڈاکٹر شاہد مسعودنے لائیو پروگرام میں وزیر اعظم کو خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 14:46

ڈاکٹر شاہد مسعودنے لائیو پروگرام میں وزیر اعظم کو خبردار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیر اعظم نواز شریف کو خبردار کر دیا ۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے ڈبہ نمبر دس میں میاں صاحب کے لیگزمبرگ میں پڑے تین سو ملین ڈالر کی تفصیلات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اکاؤنٹ سے متعلق تفصیلات جنرل پرویز مشرف نے ڈاکٹر عشرت حسین کو بھی دی تھیں لیکن اس وقت عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلنے کی وجہ یہ تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جے آئی ٹی کو سب معلوم ہے اور جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 میں آپ کے 3 سو ملین ڈالرز کے تمام ریکارڈز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :