جون کے دوران کینیڈا میں افراط زر کی شرح میں کمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:33

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ جون کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح کم ہوکر 1.1 فیصد ر ہی جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 1.1 فیصد رہی جو مئی میں 1.3 اور اپریل میں 1.6 فیصد رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 1.3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جو افراط زر میں کمی کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :