چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 14:10

چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا چار روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایس ای سی پی کو سینئیر سول جج کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے ایمبولینس میں عدالت لایا گیا ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ ظفر حجازی کے وکیل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے؟ وضاحت کی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل کی جا چکی ہیں ، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ظفر حجازی دل ، گردے اور جگر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ظفر حجازی پر اختیارات کے غلط استعمال اور افسران پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ جس پر عدالت نے ظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ظفر حجازی کو 26 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :