یوم ِآزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:14

یوم ِآزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)14 اگست کو یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔ یومِ آزادی کی تقریبات کاآغاز گیارہ اگست سے ہوگا ۔ گیارہ اگست کو جم خانہ میں ملی نغمے پیش کئے جائیںگے ۔ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) طارق نیازی نے بتایا کہ تیرہ اگست کو سرگودہا سٹیڈیم میں آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا فیصلہ جشن آزادی کے پروگرام کے انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اللہ رکھا ‘ آرٹس کونسل ودیگر محکموںکے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ 14 اگست کو جناح ہال میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوگی جس میں اعلیٰ سرکاری افسران اور پارلیمنٹرین ومعززین شہر شرکت کرینگے۔ 16 اگست کو جناح ہال میں تقریری مقابلے منعقد ہو ںگے جبکہ 24 اگست کو صف اول کی کبڈی کی قومی ٹیموں واپڈا اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوگا۔