صحت کی سہولیات میں اضافے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پر عوام کا اعتماد بہتر ہوا ہے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:14

صحت کی سہولیات میں اضافے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پر عوام ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کی سہولیات میںغیر معمولی اضافے سے ہسپتال پر عوام کا اعتماد بہت بہتر ہوا ہے ، عوام الناس کو علاج معالجہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب اوریونیو رسٹی آف سرگودہا بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ اور میڈیکل کالج باہمی اشتراک عمل اور اتفاق رائے سے ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔ان خیالات ک ا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عرفان فرید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر پرویز حید ر، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم، ڈین ڈاکٹر ظہور الحسن ڈوگر، ڈاکٹر محمدخان، ڈاکٹر احمد نواز بھٹی، ڈاکٹر امین چیمہ او ردیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے شعبہ میڈیسن، سرجری اور کارڈیالوجی کے شعبوں میں دونوں اداروں کی باہمی رضا مندی سے ڈیوٹی روسٹر تشکیل دے کر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔اسی طرح ہسپتال کیلئے ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسر کی بھرتی کا عمل دوماہ میں مکمل کرنے اور ریڈیالوجی کے شعبہ کیلئے میڈیکل کالج کی طرف سے ڈاکٹرز مہیا کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اور پرنسپل میڈیکل کالج کے مابین ایشوز کو باہمی اتفاق رائے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔