سر گودھا کے چک نمبر117جنوبی ‘چک نمبر 118جنوبی‘ چک نمبر 119جنوبی ‘ چک نمبر 115رسالہ میں ڈرینج سکیم کا افتتاح

مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت حلقہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر سے بہتر بنا رہی ہے ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:13

سر گودھا کے چک نمبر117جنوبی ‘چک نمبر 118جنوبی‘ چک نمبر 119جنوبی ‘ چک نمبر ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اورممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے چک نمبر117جنوبی ‘چک نمبر 118جنوبی‘ چک نمبر 119جنوبی ‘ چک نمبر 115رسالہ میں8.250ملین روپے لاگت سے ڈرینج سکیم کا افتتاح کیا جس میں چک نمبر 119 جنوبی و گردونواح کے چکوک کے معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ الیکشن 2018ء میں انشاء اللہ حلقہ این اے 67ماڈل حلقہ کی شکل اختیار کر جائے گا حلقہ میں جس طرف آپ نظر دوڑائیں گے ،ترقیاتی کاموں کے جال بچھے ہوئے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہا کہ بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی کے عمل کو تیز سے تیز کیا جارہا ہے اور حلقہ کی عوام کو ہر قسم کی سہولیات زندگی میسر کی جا رہی ہیں ہم نے حلقہ عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے ہیلپ لائن 0324-3006767متعارف کروائی گئی ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ صارفین اپنی شکایات واٹس اپ نمبر 0324-3006767 پر بھی بھجوا سکتے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے صحت اور تعلیم پر اپنا دھیان مرکوز کر رکھا ہے اور جنگی بنیادوں پر حلقہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں تاکہ حلقہ کی عوام کو اپنے قریبی ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :