وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفلیں، صدقے کے لیے بکرے تیار کر لیے گئے

مریم نواز نے تسبیح کے ورد شروع کر دئے، خوشامدی روزے رکھنے کی منتیں ماننے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 14:05

وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفلیں، صدقے کے لیے بکرے تیار کر لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانےکے بعد ہی سے ملکی سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے سے متعلق کئی پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں۔ البتہ وزیر اعظم ہاؤس میں درودوسلام کی محفلوں کا آغاز ہو گیا اور پانامہ کا ہنگامہ ختم ہونے کی صورت میں صدقے کے لیے بکرے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تسبیح پر ورد کرنے کا آغاز کیا تو دوسری جانب خوشامدیوں نے روزے رکھنے کی منتیں مان لیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے ممکنہ فیصلے پر کئی لیگی وزرا کو اپنا سیاسی کیرئیر ختم ہوتا نظر آنے لگا جس پر ان کے چہرے لٹک گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں صدقے کے لیے خصوصی طور پر درجنوں پہاڑی بکرے منگوائے گئے ہیں۔ جبکہ کالے بکروں کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں لیگی وزرا کے لٹکے ہوئے چہرے ان کی مایوسی کا رونا روتے ہیں۔ ہر کوئی پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا منتظر ہے۔