دبئی عدالت نے باپ اغواہ شدہ بیٹی کو واپس کرنے کا حکم دے دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 22 جولائی 2017 14:03

دبئی عدالت نے باپ اغواہ شدہ بیٹی کو واپس کرنے کا حکم دے دیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء) دبئی کی عدالت نے ایک باپ کو حکم دیا ہے کہ وہ بیٹی کو اس کی ماں کا واپس کر دے جسکو اغوا کر کے وہ قازقستان کے راستے دبئی لے گیا تھا۔بچی کی دیکھ بھال کی زمہ داری عدالت نے اسکی سابقہ بیوی کو سانپ دی تھی جسکی وجہ سے اسنے بچی کو اغواہ کیا۔

(جاری ہے)

ماں نے اپنے وکیل کو بتایا کہ ان کے مسلسل جھگڑوں کی وجہ سے دونوں کی طلاق ہوئی اور عدالت نے بچی کی زمہ داری مجھے سونپ دی۔

الگ رہنے کی وجہ سے ان دونوں نے ایک دوسرے کو بچی سے ملنے اور باہر لے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو۔لیکن بچی کے باپ نے معاہدے کو توڑا ہے اور ماں سے ملنے سے روکنے کے لیے چوری چھپے اسے دبئی لے گیا۔جس پر ماں نے باپ کے خلاف کورٹ میں شکایت درج کرائی اور عدالت نے بچی کو واپس کرنے کا حکم دیا۔


متعلقہ عنوان :