پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر 4میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں،

پاک افغان بارڈر کے قریب علاقہ کو دہشت گردوں سے خالی کر الیا گیا، پاک فوج نے 12ہزار فٹ بلند چوٹی بریخ محمد کنڈائو پر چیک پوسٹیں قائم کرلیں، کئی دہشت گرد ہلاک ، بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں قبضہ میں لی لی گئیں، آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:02

پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر 4میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاک فوج نے خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر 4میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، پاک افغان بارڈر کے قریب علاقہ کو دہشت گردوں سے خالی کر لیا گیا، پاک فوج نے 12ہزار فٹ بلند چوٹی بریخ محمد کنڈائو پر چیک پوسٹیں قائم کرلیں، کئی دہشت گرد ہلاک ، چند ایک افغانستان فرار ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے فور کے دوران پاک افغان سرحد پر سب سے اہم چوکی پر کنٹرول حاصل کرلیا اور چیک پوسٹ قائم کرلی، کارروائی کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ چند بچ جانے والے افغانستان فرار ہوگئے،بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں قبضہ میں لے لیں، کئی دہشت گرد ہلاک ، کئی افغانستان فرار ہوگئے،یہ بلندچوٹی نگرانی اور اسلحہ جمع کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے چوٹی پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے بہت مزاحمت کی تاہم پاک فوج کے عزم وحوصلہ کی وجہ سے دہشت گرد قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ سپیشل سروسز گروپ کی بھرپور کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پہاڑی علاقہ گھنے جنگلات پر مشتمل ہے، مذکورہ پہاڑی چوٹی پلاننگ سے پہلے ہی خالی کرا لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔