قاتیف میں سعودی سیکورٹی فورسز نے 3عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 22 جولائی 2017 13:31

قاتیف میں سعودی سیکورٹی فورسز نے 3عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء)  وزارت داخلہ نے بتایا کہ جمعے کے روز سعودی سیکورٹی پولیس نے قاتیف کے مشرقی حصے میں گشت کرتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ریاستی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تین مشتبہ افراد کو گھیرے میں لیا اور جب انہیں ہتھیا ر پھینکنے کو بولا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں تینوں مارے گئے۔ایس پی اے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد 8 سپاہیوں کو مارنے، مسلح ڈاکتیوں اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب تھے۔


متعلقہ عنوان :