Live Updates

عوام کی ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف

پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا،عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:47

عوام کی ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا‘ وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا، ہر روز نیا سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈائون، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روز سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے علاوہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات