پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی جماعت قبول کریں گے ،ْمیر حاصل بزنجو

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:41

پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وزیراعظم محمد نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی جماعت قبول کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل کیا اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کسی بھی فورم پر یہ بات نہیں کہی کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے جب بھی شریف خاندان کو بلایا وہ پیش ہوئے جو ایک مثال ہے۔