عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا ،ْ نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے ،ْ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:41

عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا ،ْ نواز شریف ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا لیکن نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے ،ْ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ،ْ نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں ،ْ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ،ْ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے 5 ججز کے سامنے ہم نے اپنا موقف رکھا ،ْ جن میں سے 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل کہا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا ،ْ عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، وہ نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے۔ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ، جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور بھی کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز میں دو گروپ بن گئے ہیں ان کا دوسرا گروپ محاذ آرائی چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر آرٹیکل 62اور 63لاگو ہوتا ہے ،ْجمہوریت کو خطرہ نہیں ہے۔ ابھی تو ابتدا ہے، انتہا ہونا باقی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ میں دو گروپ بن گئے ہیں اور اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔