دھوئیں کے اخراج میں کمی،جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:02

دھوئیں کے اخراج میں کمی،جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر واپس منگوا لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ٹی وی کے مطابق فولکس ویگن کے اس ذیلی ادارے نے اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کے انجنوں سے دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا بتایا ہے۔ جنوبی جرمن صوبے باویریا میں قائم اس ادارے کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل گاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور فضائی آلودگی میں کمی کی بابت اقدامات کے پیش نظر فروخت شدہ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :