آپریشن خیبر فور ; پاک فوج کو رات گئے بڑی کامیابی مل گئی

کارروائی میں متعد دہشتگرد ہلاک ، ٹھکانے تباہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 12:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء): راجگال میں پاک فوج کا آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے اسپیشل سکیورٹی فورسز نے بریخ محمد کنڈاو کی پہاڑی پر کارروائی کی ۔ کارروائی میں پہاڑی کو دہشتگردوں سے خالی کروا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد 12 ہزار فٹ بلند چوٹی پر پاک فوک کی چیک پوسٹ قائم کی گئی۔

یہ علاقہ پاک افغان بارڈر کے بالکل قریب اور دشوار گزار پہاڑی پر موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور اسپیشل فورسز نے مشکل ترین علاقہ اور گھنے ترین جنگلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ جبکہ بچ جانے والے چند دہشتگرد افغانستان فرار ہو گئے۔