پاکستان میں مقیم غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:01

پاکستان میں مقیم غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان میں مقیم غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،پہلے مرحلے میں پشاوراور اسلام آباد میںواقع مراکز میں افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوںکی رجسٹریشن کیلئے پاکستان بھرمیں 21مزید مراکز قائم کئے جارہے ہیں جو16 اگست سے کام شروع کریں گے۔ پاکستان میں مقیم غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں سے ان مراکز میں جانے اور وہاں اپنی رجسٹریشن کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :