جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا حتمی مرحلہ 25 جولائی سے شروع ہوگا

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:01

جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا حتمی مرحلہ 25 جولائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا حتمی مرحلہ 25 جولائی سے شروع ہوگا جو5اگست تک جاری رہے گا۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی برائے جنوبی وزیرستان کے ترجمان سعید امان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر بے گھر افراد کی واپسی مکمل ہوچکی ہے تاہم حتمی مرحلہ ان افراد کیلئے شروع کیا گیا ہے جو پہلے مراحل میں دوبارہ آباد کاری سے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے واپسی کی اپیل اور انہیں ٹانک میں واقع پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے قائم مرکز میں رابطے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں واپس نہ جانے والے بے گھر افراد کومزید بے گھر تصور نہیں کیا جائے گا اور انہیں بعد میں کوئی امداد بھی نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حتمی مرحلے میں 3500 خاندانوںکی واپسی متوقع ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی سے مجموعی طور پر73 ہزار خاندانوں نے نقل مکانی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :