Live Updates

ہنگامہ آرائی کیس; پی ٹی آئی کے 50 کارکنان کو بری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) :اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 50 کارکنان کے خلاف مقدمات ختم کر کے انہیں بری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس میں ملوث 50 پارٹی کارکنان کی بریت کی درخواست مجسٹریٹ فرخ ندیم نے منظور کیں۔  ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ سمیت دیگر تھانوں میں 9 مقدمات درج تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :