پیپلزپارٹی کل’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالے گی

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:45

پیپلزپارٹی کل’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وسطی پنجاب تنظیم کے زیر اہتمام کل ( اتوار) کو ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالی جائیں گی ،صوبائی دارالحکومت میں لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں آج اتوار کے روز پنجاب میں ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ہرضلعی صدر مقام پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جسکے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیدار ریلیوںکو کامیاب کرانے کے لئے کارکنوںسے رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :