چوہدری نثار علی خان ناراض ، وزیر اعظم نے شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 12:17

چوہدری نثار علی خان ناراض ، وزیر اعظم نے شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضی اور پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف سخت پریشان ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن میں ہونے والی دھڑے بندیوں سے سخت پریشان ہیں اور اب انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے رات گئے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے پارٹی اور وزیر اعظم کو نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ وہ کسی جونئیر رہنما کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر قبول نہیں کریں گے۔ کل کی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ پارٹی حالات کی خرابی کے ذمہ داران کا تعین کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں پارٹی اور نواز شریف سے وفاداری پر بھی بات کریں گے۔