جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا سیکرٹریٹ خالی کر دیا

جے آئی ٹی نے آڈیو اور ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : جے آئی ٹی نے پانامہ لیکس کیس سے متعلق حتمی رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کروائی ۔ جس کے بعد اب جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا سیکرٹریٹ خالی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے آڈیو اور ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دئے۔ جبکہ دیگر سامان کو بھی ایک منی ٹرک اور دو گاڑیوں میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ سامان سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ پہنچایا گیا ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو جوڈیشل اکیڈمی کا سیکرٹریٹ دس دن میں خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا سیکرٹریٹ خالی کر دیا

متعلقہ عنوان :