ملک کو منشیات سے پاک کرکے دم لوں گا،فلپائنی صدر

امریکا نہیں جاؤں گا، فلپائنی صدر نے ٹرمپ کی دعوت بھی مسترد کردی

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:08

ملک کو منشیات سے پاک کرکے دم لوں گا،فلپائنی صدر
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) فلپائن کے صدر رودو ریگو دوتیرتے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کے دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر دو تیرتے نے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکا نہیں جاؤں گا۔

میں نے امریکا دیکھ رکھا ہے۔ اس جیسا بٴْرا ملک دنیا میں نہیں۔

(جاری ہے)

امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا۔خیال رہے کہ صدر دو تیرتے پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف خونی آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔تاہم انہوں نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ جب سے منیلا میں اقتدار ریدو ریگو دوتیرتے کے پاس آئے فلپائن کے امریکا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ برس صدر دو تیرتے نے خود کو’سوشلسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کو روس اور چین کی پالیسی کی طرف لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :