البغدادی کی ہلاکت کا ٹھوس ثبوت نہیں ملا، امریکا

بغدادی کے بارے میں جانتے ہیں ہمارے پاس اس کے قتل یا وفات کی کوئی خبر نہیں،پینٹاگون

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:08

البغدادی کی ہلاکت کا ٹھوس ثبوت نہیں ملا، امریکا
اسپن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو زندوں میں شمار کرتا ہے کیونکہ البغدادی کی ہلاکت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبل ازیں امریکی انسداد دہشت گردی کے شعبے کے ڈائریکٹر نیکولس راسموسن نے کہا تھا کہ انہیں داعش کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی مصدقہ معلومات نہیں مل سکیں ہیں۔ان کا کہنا تھا میدان جنگ میں البغدادی کے مارے جانے کا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا جاسکا۔ ہم جس حد تک البغدادی کے بارے میں جانتے ہیں ہمارے پاس اس کے قتل یا وفات کی کوئی خبر نہیں۔

متعلقہ عنوان :