یورپ میں دو بڑی ڈارک ویب کمپنیاں بند،

کئی ملین ڈالر آن لائن کرنسی ضبط کمپنیوں کے گاہکوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد،وہ منشیات اور اسلحے کا کاروبار بھی کرتی تھیں،بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:08

یورپ میں دو بڑی ڈارک ویب کمپنیاں بند،
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) یورپی اور امریکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے غیر قانونی کاروبار کرنے والی دو بہت بڑی ڈارک ویب کمپنیاں بند کر دیں۔ ان کمپنیوں کے گاہکوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد تھی اور وہ منشیات اور اسلحے کا کاروبار بھی کرتی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین اور امریکا کی پولیس نے اعلان کیا کہ عام طور پر کسی بھی طرح کی قانونی نگرانی کے بغیر کام کرنے والے انٹرنیٹ پر، جو ڈارک ویب کہلاتا ہے، دو ایسی بہت بڑی غیر قانونی کمپنیوں کو بند کر دیا گیا ہے، جن کے دنیا بھر میں گاہکوں کی تعداد دو لاکھ سیز ائد تھی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ڈارک ویب پر منشیات، مجرمانہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر اور غیر قانونی اسلحے کی تجارت کا کام کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

ان انڈر گراؤنڈ ویب پورٹلز کے نام ’ایلفابے‘ اور ’ہانزا مارکیٹ‘ تھے، جن میں سے ایلفا بے تو ڈارک ویب‘ پر دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ تھی۔ایلفا بے کو 25 برس کی عمر کا ایک کینیڈین شہری الیکسانڈر کازًیس تھائی لینڈ سے چلاتا تھا، جسے دو ہفتے قبل پانچ جولائی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی ماہرین کے مطابق ایلفا بے نے ڈارک ویب پر اس خلا کو عملا پر کر دیا تھا، جو اسی طرح کی ’سلک روڈ‘ کہلانے والی ایک بہت بڑی آن لائن مارکیٹ کے 2013ء میں بند کیے جانے کے بعد پیدا ہوا تھا۔