ایف آئی اے کی کارروائی،

کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا شخص گرفتار ،بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد

ہفتہ 22 جولائی 2017 11:56

ایف آئی اے کی کارروائی،
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ایف آئی اے نے کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے اٹک میں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 14 ہزار سے زائد سعودی ریال ، 5800 درہم اور ایک ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نصیر احمد حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :