چوہدری نثار ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ،

آزمائش،مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 22 جولائی 2017 11:56

چوہدری نثار ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ، ان کی نواز شریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے ، وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ، مخالفین کی خواہشات دھرہ رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ چوہدری نثار کی (ن) لیگ اور نوا زشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے ، وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار فرنٹ لائن پر ہوں گے۔ مخالفین کی خواہشات دھرہ رہ جائیں گی۔