نواز شریف نے کرپشن، جعلسازی اور جھوٹ کے مرتکب ہونے کے باوجود تکبر کیا

ان کے جیسے تو ہزاروں قبروں میں سو رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 11:44

نواز شریف نے کرپشن، جعلسازی اور جھوٹ کے مرتکب ہونے کے باوجود تکبر کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کمزور ہو جائے گی اور روئے زمین پر نواز شریف کا نام و نشان تک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کچھ کرنا تھا کر لیا، انہوں نے تیس برس تکعوام کو لوٹا۔

دبا کر کرپشن کی، جعلسازی کی اور جھوٹ بولا۔ اور پھر عوام کے سامنے تکبربھی کیا ۔ ہارون الرشید نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تکبر کرتے ہوئے اکثر ہی کہا ہے کہ ہم حکمران خاندان ، میری عزت ۔ لیکن انہیں کوئی کہے کہ تیرے جیسے ہزاروں قبروں میں سو رہے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :