سابق ایس ای سی پی چئیرمین ظفر حجازی کو داخل کرنے کے لیے پمز انتظامیہ کو دھمکیاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 10:55

سابق ایس ای سی پی چئیرمین ظفر حجازی کو داخل کرنے کے لیے پمز انتظامیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر گذشتہ روز کمرہ عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی طبیعت خراب ہونے پر ظفر حجازی کو پمز انتظامیہ لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا ۔ تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ظفر حجازی کو داخل کرنے کے لیے پمز انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے کے افسران نے مبینہ طور پر ظفر حجازی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے اسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈالا۔ ظفر حجازی کو اسپتال میں فل پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ پمز اسپتال میں ظفر حجازی کا سب سے پہلے معائنہ کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا تھاکہ ظفر حجازی مکمل طور پر تندرست ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیںہے۔

(جاری ہے)

ظفر حجازی پہلے گردوں ، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں تکلیف کی شکایت کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ظفر حجازی کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کے لیے دباﺅ ڈالا گیا ۔ ظفر حجازی ، ایف آئی اے اورپمز حکام نے بند کمرے میںمعاملات طے کیے۔ مرضی کی میڈیکل رپورٹ بنانے سے انکارپر ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا ۔انکشاف میں بتایا گیا کہ ظفر حجازی کی جعلی رپورٹ تیار کرنے اور انہیں اسپتال میں داخل کرنے کے لیے بھی پمز انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ اور یہ دھمکیاں ایف آئی اے کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر حکومتی ایما پر دیں۔ خیال رہے کہ ظفر حجازی کے وکیل کے مطابق ظفر حجازی کو گردے کی تکلیف ہے۔

متعلقہ عنوان :