چوہدری نثار علی خان ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 10:43

چوہدری نثار علی خان ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم نواز شریف سے 32 سالہ پُرانی رفاقت ہے۔ چوہدری نثار علی خان ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان مشکل اور آزمائش میں پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انشا اللہ فرنٹ لائن پر ہوں گے۔

اور مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری دھری کی رہ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اور یہی جمہوریت کا نشان ہے۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمت ہے تو عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کرو، موازنہ کرو۔ گالیاں اور بیہودگی ، جھوٹے الزامات ، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں نہیں روک سکتیں۔