دبئی میں قتل کے الزام میں سزا یافتہ 5 صفائی کرنے والوں کی اپیل مسترد

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 22 جولائی 2017 10:42

دبئی میں قتل کے الزام میں سزا یافتہ 5 صفائی کرنے والوں کی اپیل مسترد
دبئی ۔  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء)   اپنے ساتھی ملازم کو مار مار کے موت کے گھاٹ اتارنے پر سزا پاتے 5 بنگلہ دیشی ملازمین کی کورٹ میں کی گئی اپیل مستردہو گئی۔5بنگلہ دیشی صفائی کرنے والوں نے اگست 2016میں اپنے ایک ساتھی ملازم کو گھونسے اور مکوں سے مارمار کے زخمی کر دیا اور پھر دیوار میں اس کا سر دے مارا جس سے ااس کی موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

مرنے والے کا تعلق انڈیا سے تھا۔ میڈیکل رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ مقتول کی موت جسم کے اوپر کے حصے میں ہونے والی چوٹوں سے ہوئی ہے۔جس پر کورٹ نے پانچوں قاتلوں کو 3سال کی سزا سنا دی ۔لیکن مجرموں نے کورٹ سے اپیل کی کہ انکی سزا معاف کر دی جائے کیونکہ انکا اپنے ساتھی ملازم کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔کورٹ نے اپیل مسترد کر دی اور سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :