نصیرآباد پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا

جمعہ 21 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) نصیرآباد کے علاقے میں پولیس نے اغواء ہونے والے شخص کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآبادکے علاقے تھانہ باباکوئٹہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے حب چوکی کے رہائشی مغوی ٹیکسی ڈرائیور محمد نواز کو بازیاب کرالیا تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :