حب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق

جمعہ 21 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکارکو ہلاک کردیا۔ لپولیس کے مطابق جمعہ کو حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آواران لیویز کے اہلکار عبدالمجید کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :