خاران میں نامعلوم افراد کا گھر پردستی بم سے حملہ

جمعہ 21 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) خاران میں نامعلوم مسلح افراد گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کی رات خاران میں نامعلوم افراد نے ایک شخص گل محمد رند کے گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :