ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے پر دبئی میں پاکستانی شخص اور برطانوی خاتون کو ایک سال جیل کی سزا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 23:29

ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے پر دبئی میں پاکستانی شخص اور برطانوی ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے پر دبئی میں پاکستانی شخص اور برطانوی خاتون کو ایک سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی شخص اور برطانوی خاتون کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ دونوں افراد پر ایک دوسرے کیساتھ ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔

تاہم  پاکستانی شخص نے دعوی کیا ہے کہ ان دونوں کی شادی ہو چکی ہے۔ ایک پاکستانی امام کی جانب سے دونوں کا زبانی نکاح پڑھایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن دوسری جانب برطانوی خاتون کا کہنا ہے ان دونوں کا کسی قسم کا کوئی نکاح نہیں ہوا۔ اس کی شادی ایک دوسرے شخص سے ہونا تھی تاہم پاکستانی شخص نے اسے دھمکایا کہ وہ دونوں کے تعلقات کے متعلق معلومات اور تصاویر افشاء کر دے گا۔

اسی باعث خاتون پاکستانی شخص کیخلاف شکایت درج کروانے دبئی آئی تاہم پھر تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں ناجائز جنسی تعلقات استوار کر چکے ہیں جس کے باعث دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اب عدالت نے دونوں کو ایک سال جیل جبکہ ڈی پورٹ کرنے کی سزا سنائی ہے۔ تاہم دونوں افراد کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :