سندھ کے مختلف اضلاع میںبارشوں طوفان کی پیشگوئی ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیجانب سے پیشگی حفاظتی اقدامات کا الرٹ جاری

جمعہ 21 جولائی 2017 23:23

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے تمام ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ،کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو صوبہ سندھ میں بارشوں کی موسمی پیشگوئی کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے، جاری کردہ الرٹ کیمطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور گرد و طوفان کا سلسلہ ٹھٹھہ، میر پور خاص ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، بینظیر آباد اور کراچی ڈویژن میں ممکن ہے، جبکہ 48گھنوں کے دوران بھی مذکورہ ڈویژن میں صورتحال کا امکان ہے، متعلقہ حکام کسی بھی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر حفاظتی اور پیشگی اقدامات کو اٹھائے جانے اور تیاریوں کیلئے کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :