میرے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: خواجہ آصف

جمعہ 21 جولائی 2017 23:06

میرے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: خواجہ آصف
لاہور: (اردوپوائنٹ تازہ ترین21جولائی2017ء) نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انکے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہورہی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ اور انکی پوری پارٹی نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اور آگے بھی کرتے رہے گے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وہ اور پارٹی کے تمام وزراء وزیراعظم کی قیادت میں کام کرتےرہے گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع نے کہا کہ آج کل میرے اور دوسرے وزراء کی وزیراعظم بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں جو بلکل بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کسی بھی مشاورتی اجلاس میں ایسی کوئی بھی بات نہیں ہوئی ہم مشاورتی اجلاس میں پارٹی معاملات اور سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت کے بارے میں مشاورت کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجییے۔

متعلقہ عنوان :