لسبیلہ میں حالیہ بارشوں سے خشک سالی کا خاتمہ اور ڈیم بھرنے سے قلت آب کا مسئلہ ختم

جمعہ 21 جولائی 2017 23:23

کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بندات کی بحالی اورسکن ڈیم کے سیلاب متاثرہ حصوں کی ایریگشن ڈیپارٹمنٹ نے مرمت کا کام شروع کردیا ہے ایس ڈی او ایریگشن نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو کیمپ آفس حب میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیلہ کے علاقے میں آٹھ کے قریب بندات کو نقصان پہنچا ہے جن میں حفاظتی بند کنر ، کشاری ، تھیرارا،کن بلوچی ، سدوری بند،دارووالا بند، موسی والی بندپورالی بند متاثر ہوئے ہیں جن سب سے زیادہ نقصان لاکھڑا کے علاقے میں حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹنے سے ہواہے وہاں زمینی رابطے بحال کردیے گئے ہیں حفاظتی بند کے متاثر ہ حصوں کی مرمت کیلئے بلڈوزر گھنٹوں کی فراہمی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورالی ندی میں طغیانی سے چھیاسی ہزار چارسوسینتالیس کھیوسک سیلابی ریلے کا اخراج ہواہے بارشوں سے حب ڈیم میں ذخیرہ آب کی سطح دوسو اٹھاسی فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مزید پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے لسبیلہ میں حالیہ بارشوں سے خشک سالی کا خاتمہ اور ڈیم بھرنے سے قلت آب کا مسئلہ بھی ختم ہوگیا ہے بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایریگیشن ڈ یپارٹمنٹ نے بارشوں کے پیش نظر لسبیلہ کینال سے پانی کی سپلائی بند کی گئی اور آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پانی کی سپلائی کینال کو شروع کردی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ لسبیلہ کینال سے پانی کی سپلائی فوری شروع کی جائے ، ڈ پٹی کمشنر لسبیلہ نے ایس ڈی او بی اینڈ آرہارون احمد کو صنعتی شہر حب میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی نکاسی آب اور امدادی سرگرمیوں کے لئے پچاس قلیوں کی فوری طوپر خدمات اے سی کے حوالے کرنے کے احکامات بھی جاری کئے،، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے لسبیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقہ لاکھڑا کا دورہ کیا جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین خیمے تقسیم کئے انھوںنے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :