پریس کانفرنس کروں گا تاہم کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہ کی جائے: وزیر داخلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 22:57

پریس کانفرنس کروں گا تاہم کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہ کی جائے: ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کروں گا تاہم کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ان کے استعفی کے حوالے سے میڈیا پر چل رہی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز میں پریس کانفرنس ضرور کریں گے تاہم ان سے اس دوران کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہ کی جائے۔ جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وضاحت کی جائے کہ وہ قریبی ذرائع کون ہیں جو وزیر داخلہ کے استعفے کی خبریں دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔