عدلیہ اور کیس کی سچائی پر اعتماد ہے، وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ہی اجلاس میں اس پر کوئی بحث ہوئی، خواجہ آصف

نئے وزیراعظم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ایسے حالات میں پارٹیاں ٹوٹنے کا دور پرانا ہو چکا اب سیاستدانوں میں پختگی آ چکی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 23:21

عدلیہ اور کیس کی سچائی پر اعتماد ہے، وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عدلیہ اور کیس کی سچائی پر اعتماد ہے وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ہی اجلاس میں اس پر کوئی بحث ہوئی۔ نئے وزیراعظم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ایسے حالات میں پارٹیاں ٹوٹنے کا دور پرانا ہو چکا اب سیاستدانوں میں پختگی آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں میڈیا قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے ہماری پارٹی نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کر تی ہے۔

سیاسی جماعتوں کا ٹوٹنا اب پرانی بات ہے۔ اب سیاستدانوں میں پختگی آئی ہے ہم 2018ء میں بھی نواز شریف کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں قانونی ماہرین سے کیس بارے بات ہوتی ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم سرخرو ہوں گے پارٹی میں نہ تو کوئی بحث ہوئی ہے نہ ہی ایسی کسی چیز پر تبصرہ کیا گیا نہ کوئی وزیراعظم کا امیدوار ہے ہمیں عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :