شہباز شریف کو اگلے ایک برس کیلئے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 22:41

شہباز شریف کو اگلے ایک برس کیلئے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) شہباز شریف کو اگلے ایک برس کیلئے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندرونی ذرائع سے فراہم کردی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو اگلے ایک برس کیلئے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی کے بعد پہلے خواجہ آصف کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف وزارت عظمیٰ کا عہدہ 45 روز کیلئے اپنے پاس رکھیں گے۔ اس دوران شہباز شریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروایا جائے گا اور پھر قومی اسمبلی سے انہیں وزیراعظم بنوایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز سے نئے وزیراعظم کیلئے کئی نام زیر گردش تھے۔ تاہم اب ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک کے آئندہ مستقل وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :