پیر پگاڑا،غوث علی شاہ اورحاجی حنیف طیب کے مابین ملک کی حالات پرتبادلہ خیال

جمعہ 21 جولائی 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرصبغت اللهشاہ راشدی،سندھ کے سابق وزیراعلیٰ جسٹس(ریٹائرڈ)سیدغوث علی شاہ اورنظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی پیرصاحب پگاڑاکی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی اور ملک کی موجودہ سیاسی حالات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس دوران پیرصدرُالدین راشدی،شبیراحمدقاضی،الحاج محمدرفیع،عبدالقدیرشریف اورامین آدمجی بھی موجود تھے ۔گفتگومیں رہنماؤں نے پانامہ لیکس،جے آئی ٹی کی رپورٹس کے مختلف پہلو ؤںپرغورکیاگیا، سندھ کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سنگین عدم دلچسپی ،آئندہ ہونے والے عام انتخابات اوراس موقع پرسیاسی جماعتوں میں ہونے والے ممکنہ انتخابی اتحادکی حکمت عملی پربھی غورکیاگیا۔

(جاری ہے)

پیرصاحب پگاڑانے اس موقع پربتایاکہ وہ جلدملک کی دیگرسیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے مسلم لیگ کے مختلف گروپوں کو ایک پلیٹ فارم میں لانے کی کوشش کریںگے۔اجلاس میں اس بات پربھی اتفاق ہواکہ حالات کے تقاضے کے پیش نظر آج کی اس میٹنگ کے علاوہ بھی ہمارے درمیان مشاورت کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا اور ایسی مختصرسیاسی ملاقاتیں باربارکی جائیںگی ۔اجلاس میں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزفائرنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی مسلسل دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ۔آخرمیں سیدغوث علی شاہ نے حاجی محمدحنیف طیب سے نظام مصطفی پارٹی کے وفدکے ساتھ جلدملاقات کی خواہش کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :